اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو انتخابی اصلاحات کمیٹی کا چیئرمین منتخب کر لیا گیا۔ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ آئینی اصلاحات کمیٹی کی طرح ہر کام اتفاق رائے سے کریں گے۔
اسلام آباد میں انتخابی اصلاحات کے بارے میں پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں مسلم لیگ (ن) پیپلزپارٹی، تحریک انصاف ، جے یو آئی کے نامزد ارکان اسمبلی شریک ہوئے۔
کمیٹی نے متفقہ طور پر اسحاق ڈار کو اصلاحات کمیٹی کا چیئرمین منتخب کر لیا۔ کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ قومی معاملات پر سب کو ساتھ لے کر آگے بڑھیں گے۔ بہت سا کام پہلے ہو چکا ہے اب جدید ٹیکنالوجی کا بھی جائزہ لیں گے۔