اسلام آباد (جیوڈیسک) اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کی زیر صدارت اپوزیشن جماعتوں کے پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس ہوا جس میں انتخابی اصلاحات کے معاملے پر غور کیا گیا۔ حزب اختلاف کی جماعتوں نے معاملے پر متفقہ لائحہ عمل اختیار کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ انتخابی اصلاحات کے معاملے پر اپوزیشن جماعتوں کو ساتھ لے کر چلیں گے۔
اسپیکر چاہیں تو تمام جماعتوں کو خط لکھ سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسمبلی میں کورم پورا کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ دس سے پندرہ ارکان کم ہوں تو رعایت دیں گے۔ اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ اسپیکر کو پارلیمنٹ پر حملے سے متعلق بیان نہیں دینا چاہیے تھا ایسا بیان حملہ آوروں کو دعوت دینے کے مترادف ہے۔