انتخابی اصلاحات پارلیمانی کمیٹی نے قواعد و ضوابط کو حتمی شکل دیدی

Ishaq Dar

Ishaq Dar

اسلام آباد (جیوڈیسک) انتخابی اصلاحات پارلیمانی کمیٹی نے قواعد و ضوابط کو حتمی شکل دیدی، چیئرمین اسحاق ڈار کہتے ہیں سول سوسائٹی اور ارکان پارلیمینٹ بھی تجاویز دے سکتے ہیں۔

چیئرمین اسحاق ڈار کی زیرصدارت اجلاس میں انتخابی اصلاحات کیلئے قائم پارلیمانی کمیٹی نے قواعد و ضوابط کو حتمی شکل دی۔ اجلاس میں تمام جماعتوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں انتخابی شکایات پر تفصیلی غور کیا گیا۔

اجلاس کے بعد میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں چیئرمین اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ کمیٹی کے ارکان یکم ستمبر تک قوانین میں ترامیم تجویز کریں گے، عام لوگوں، سول سوسائٹی اور دیگر سٹیک ہولڈرز سے بھی تجاویز لیں گے اس حوالے سے اشتہارات جاری کئے جائیں گے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ پارلیمینٹ کے دیگر ارکان بھی تجاویز دے سکتے ہیں تاہم ان کی کوشش ہے کہ کمیٹی اپنا کام جلد از جلد مکمل کرے۔