اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم نوازشریف نے انتخابی اصلاحات سے متعلق پارلیمانی کمیٹی بنانے کے لئے اسپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھ دیا ہے۔ وزیراعظم نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ وہ انتخابی اصلاحات کے لیے قومی اسمبلی اور سینیٹ میں حکومتی اور اپوزیشن جماعتوں کے نمائندوں پر مشتمل پارلے مانی کمیٹی تشکیل دیں۔
یہ پارلے مانی کمیٹی انتخابی اصلاحات کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کی سفارشات اور تجاویز پر غور کرے، تاکہ آئندہ عام انتخابات کے لیے غیر جانب دار اور مضبوط نگراں سیٹ اپ قائم ہو سکے جس سے شفاف انتخابات کی راہ ہموار ہو گی۔