انتخابی اصلاحات، اپوزیشن رہنماؤں کا اجلاس 7 جولائی کو بلانے کا فیصلہ

Opposition

Opposition

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) اپوزیشن جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز نے انتخابی اصلاحات کے سلسلے میں اجلاس 7 جولائی کو بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے اپوزیشن جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز کا اجلاس 7 جولائی کو اسلام آباد میں بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں اپوزیشن قیادت انتخابی اصلاحات کے معاملہ پر مشترکہ لائحہ عمل اپنائے گی اور سفارشات تیار کریگی۔ قومی اسمبلی کا اجلاس بھی 7 جولائی کو بلانے جانے کا امکان ہے۔