اسلام آباد (جیوڈیسک) نیپرا نے کے الیکٹرک صارفین کیلئے قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن مارچ کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں جاری کیا۔ کے الیکٹرک نے مارچ کیلئے بجلی 3 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست کی تھی۔
نیپرا نے کے الیکٹرک کو جون کے بلوں میں ریلیف فراہم کرنے اور کے الیکٹرک کو اپنے پاور پلانٹس پوری صلاحیت پر چلانے کی ہدایت کی ہے۔
نیپرا کے مطابق قیمتوں میں کمی کا اطلاق زرعی اور تین سو یونٹ ماہانہ استعمال کرنے والے صارفین پر نہیں ہو گا۔