کراچی (جیوڈیسک) کراچی والوں کو سستی بجلی فراہم کرنے کے لیے ” کے الیکٹرک” بھی ایل این جی پر چلنے والا پاور پلانٹ تعمیر کر رہی ہے۔
کے الیکٹرک حکام کے مطابق فرنس آئل کے مقابلے بجلی کی پیداوار کے لیے ایل این جی ایک سستا متبادل ہے اور اس سلسلے میں کمپنی 225 میگاواٹ کا ایک پلانٹ پورٹ قاسم پر قائم کر رہی ہے جو 2017 کی پہلی سہ ماہی تک بجلی پیدا کرنا شروع کر دے گا۔
حکام نے مزید بتایا کہ پلانٹ کو یومیہ 50 ملین مکعب فٹ ایل این جی کی سپلائی یقینی بنانے کے لیے ” کے الیکٹرک خود، یہ ایندھن درآمد کرے گی اور اس حوالے سے ملک میں پہلا ایل این جی ٹرمینل بنانے والی کمپنی، اینگرو ایل این جی سے بات چیت بھی کر لی گئی ہے۔