ٹھیک ہے کہ، آج لوڈشیڈنگ کی وجہ نوازحکومت کی نااہلی ہے کیاپہلے زرداری حکومت نہیں تھی؟

Nawaz Sharif And Zardari

Nawaz Sharif And Zardari

تحریر : محمداعظم عظیم اعظم
لیجئے جناب..!! سوپ تو سوپ چھلنی کیا بولے جس میں بہتر سوچھید، پچھلے دِنوں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے لوڈشیڈنگ کے حوالے سے مظاہروں پر پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر منظور وٹو کو اپنے ایک پیغام میں کہاہے کہ لوڈشیڈنگ کی وجہ نوازشریف کی نااہلی ہے،کراچی میں گرمی سے اموات کی ذمہ دار کراچی الیکٹرک اور وفاقی حکومت ہے،کے الیکٹرک نے بجلی کی فراہمی کے حوالے سے جاری لائسنس کی شرائط پوری نہیںکیں ، وہ بھی ہلاکتوں کی ذمہ دارہے ، مظاہروں کے ذریعے وفاقی حکومت کی نااہلی کو عوام کے سامنے بے نقاب کرنے کا عمل جاری رہناچاہئے اور وغیروغیرہ ..
اَب ایسے میں یہاں بہت سے سوالات عوام کے ذہنوں میں جنم لے رہے ہیں یہ ٹھیک ہے کہ آج لوڈشیڈنگ کی وجہ نوازحکومت کی نااہلی ہے مگر بلاول جی..!نوازسے پہلے تو آپ کے پیارے ابوجان زرداری صاحب کی حکومت تھی اُنہوں نے اپنے پانچ سالہ دورِ اقتدارمیں سوائے مصالحتوں کی سیاست کرنے اور اپنے پرائے روٹھے ہوو¿ں کو منانے کے کونسابجلی بحران ختم کر دیااورادیا..؟ بلاول سائیں..!!

پوچھیں اپنے ابوجان زرداری صاحب سے کہ کے الیکٹرک کی ناقص کارکردگی پر کے الیکٹرک کی انتظامیہ سے اپنے دورِ حکومت میں کتنی مرتبہ پوچھ گچھ کی اور کتنی مرتبہ اِن کے کان کھینچے..؟؟اگرآپ کے ابوزرداری صاحب..اپنے دورِ حکومت میں اپنی مصالحت پسندانہ سیاست کے ساتھ ساتھ مُلک سے بجلی بحران اور کے الیکٹرک کا قبلہ درست کرنے کے لئے مخلص ہوتے تو آج یقینا ملک سے بجلی بحران بھی ختم ہو چکا ہوتااور کے الیکٹرک کی جاری ہٹ دھرمی بھی یوں جاری نہ رہتی جیسی کہ آج یہ پوری قوت سے جاری و طاری ہے..اوراِس کے ساتھ ساتھ یہ بھی سابق صدرآصف علی زرداری اور اپنی پارٹی کے جیالوں سے ضرورپوچھیں کہ وہ کیاوجوہات تھیں کہ اِنہوں نے مُلک سے اپنے دورِ حکومت میں بجلی بحران کے خاتمے سمیت کے الیکٹرک کی انتظامیہ سے اپنی کارکردگی کو بہترکرنے اور کرانے جیسے اقدامات کیوں نہیں کروائے..؟؟اوریہ بھی پوچھیں کہ کے الیکٹرک کی انتظامیہ نے کیوں شہرکراچی کو اندھیروں میں ڈبونے کے لئے تانبے کے تاروںکی جگہہ ایلمونیم کے تارلگائے..؟؟ اورایسابہت کچھ کس کے کہنے اورکس کے اشارے پر کیاگیا؟؟اور یہ بھی پوچھنے اور جاننے کی کوشش کریں کہ ایلمونیم کے تاروں کی کس کی صنعت ہے اور کس کس کے اِس میں شیئرز ہیں ..؟؟

اوریہ بھی ضرورپوچھین کہ کے الیکٹرک کے ساتھ کس کس کے کیا کیا اور کیسے کیسے سیاسی و ذاتی اور خفیہ مالی مفادات وابستہ ہیں ..؟؟آپ کو جب اِن سارے سوالات کے جوابات مل جائیںتو پھر کسی پر الزام تراشی کریں تو بات سمجھ میںآتی ہے،ویسے آپ کی یہ بات ٹھیک ہے کہ آ ج لوڈشیڈنگ کی وجہ نوازحکومت کی نااہلی ہے۔ کیونکہ عوام کو بھی یہ لگنے لگاہے کہ نوازحکومت بھی مُلک سے بجلی بحران کے خاتمے اور کے الیکٹرک کی ناقص کارکردگی کو ٹھیک کرنے میں کچھ مخلص تونہیں ہے آج اگریہ مخلص ہوتی تواَب تک مُلک سے آٹے میں نمک برابرہی بجلی بحران ختم ہوچکاہوتااور کراچی میں ہزاروں کی تعداد میں ہونے والی ہلاکتوں پر نجی ادارہ کے الیکٹرک قومی تحویل میں آچکا ہوتا اور دوبارہ سرکاری تحویل میں اپنی کارکردگی کے بہترین جو ہر دکھارہا تو اور جب ایساہوتاتو پھر کراچی میں بلاتعطل بجلی کی سپلائی بھی جاری رہتی تو گرمی سے ہونے والی اتنی ہلاکتیں بھی نہ ہوتیں آج جتنی تعدادمرنے والوں کی ہوچکی ہے۔

Karachi

Karachi

آج یہ کیسا عجیب دور آ گیاہے کہ حالیہ دِنوں میں کراچی میں سورج گردی سے زیادہ کے الیکٹرک جیسے ناکارہ اور نااہل ادارے کی ناقص کارگردی کی وجہ سے ہزاروں افراد کی ہلاکت کا ذمہ دار ادارہ کے الیکٹرک بھی حکومت سے نہیں سنبھل پارہاہے،اور میرے مُلک میںوفاق سے سندھ وپنجاب اور بلوچستان سے خیبرپختونخواہ تک(کے الیکٹرک سے) اپنے سیاسی و ذاتی مفادات کی گھٹی میں ترحکمرانوں ، سیاستدانوں اور قومی اداروں کے سربراہان سمیت سب ہی کراچی میں ہزاروں کی تعدادمیں ہونے والی ہلاکتوں پرایک نجی ادارے کے الیکٹرک کی ناقص کارکردگی کے باوجود بھی اِس کی نااہلی پر پردہ ڈالنے اوراِسے بچانے کے لئے جان کی بازی لگارہے ہیںجب دنیاکے کسی بھی مُلک میں ایسی ہی صورت حال پیدا ہوجائے تو پھرقوم کس سے اپنی عافیت اور بھلائی کی اُمیدیں رکھے اور کس کے آگے اپنے مظالم کی دادرسی کے لئے فریادیںکرے ..؟؟جب سب ہی بُرائی کو بُرائی جان کر بھی اچھائی کے گیت گائیں اور وجہ بُرائی پر پردہ ڈالنے لگیں تو پھر کیا قوم کو اپناحق چھین لینے کے لئے طاقت کے استعمال کا فیصلہ کرنے کا بھی حق حاصل نہیں ہوگا..؟؟ ۔

بہرحال ..!اَب ایسے میں شہرِ قائد کراچی کا ہر باسی یہ سوچ رہاہے کہ آخرکے الیکٹرک میںایساکیا جادو ہے…؟؟ جس کے خاطر سب ہی کے الیکٹرک جیسے نااہل اور ناکارہ ادارے کو بچانے کے لئے اپنے تن من دھن کی بازی لگارہے ہیں، اورکیاوفاقی حکومت گرمی کی شدیدلہر کے دوران کراچی میںبجلی کی عدم فراہمی اور کے الیکٹرک کی جانب سے دانستہ طورپر بجلی کی پیداوارمحدودرکھنے کے معاملے کی باقاعدہ تحقیقات کرنے کے بعدبھی کے الیکٹرک کو مرضی چلانے پر چھوڑدے گی ..؟حقائق معلوم ہوجانے پر کے الیکٹرک کے خلاف کوئی سخت قدم بھی اُٹھائے گی..؟یہ جانتے ہوئے بھی کہ سورج سے برستی گرمی پر توکسی کا زور نہیںتھااگر کے الیکٹرک بلاتعطل بجلی کی سپلائی جاری رکھتی تو سوفیصدی یقین ہے کہ کراچی میں پڑنے والی گرمی سے اِتنی ہلاکیں نہیں ہوتیں اَب جتنی کہ ہزاروں میں ہوگئی ہیںجبکہ یہاں ایک نقطہ یہ بھی ہے کہ پچھلے اور موجودہ دورِ حکومت میں بھی نااہل کے الیکٹرک کی انتظامیہ کھلم کھلا وفاق کے احکامات اور ہدایات کو جوتے کی نوک پر مارتی ہے

K Electric

K Electric

یہ کچھ بھی کرلے کے الیکٹرک کی انتظامیہ کسی کی ایک نہیں سنتی ہے مگر اِس کے باوجود بھی حکمران الوقت کے الیکٹرک کے آگے بے بس ہوکربھی کے الیکٹرک کی نااہلی پر پردہ ڈالنے کے لئے تمام حکومتی مشینری کو استعمال کررہے ہیں،یقینااِس میں حکومت اور کے الیکٹرک کی انتظامیہ کے درمیان کوئی نہ کوئی ایسے اندرونی طور پر ذاتی مفادات پوشیدہ ہوں گے جن پرحکومت کے الیکٹرک کے مفادات کی جنگ لڑرہی ہے اور اِسے بچارہی ہے حالانکہ کراچی میں ہزاروں میں ہونے والی ہلاکتوںکے بعد کوئی چارہ نہیں رہ جاتاہے کہ حکومت کے الیکٹرک کو اِس کی نااہلی اور ناقص کارکردگی کی بناپر ماضی اور حال میں کئے گئے معاہدوں کو کالعدم قراردے اور اِسے دوبارہ حکومتی تحویل میں لے کر اِسے اپنے زیرنگرانی میں چلائے ۔

ایساایک آج ہی سے نہیں ہورہاہے بلکہ یہ تو ازل سے ہی ہوتاچلاآیاہے کہ اپنے عیب کسی کونظرآتے مگر دوسروں کے عیبوں کوگنوانے میں ایک انسان دوسرے انسان پر سبقت لے جاتاہے،آج اگر ہم کراچی ہلاکتوں کی وجوہات کا جائزہ لیںتو یہ بات واضح ہوگی کہ کراچی میں حالیہ دنوں میںہونے والی سورج گردی سے ہونے والی ہلاکتوں میں ”کے الیکٹرک “ نے معاون اور مددگارکی حیثیت سے نمایاں کرداراداکیاہے،اَب یہ اور بات ہے کہ سندھ اور وفاقی حکومتیں اپنے اپنے سیاسی مقاصداور مفادات کے خاطر کراچی کے مظلوم عوام کی توجہ ہٹانے کے لئے ایک دوسرے پر الزامات لگارہی ہیں اور کے الیکٹرک کی نااہلی کے باعث کراچی میں ہونے والی ہلاکتوں پر دیرپااقدامات کرنے کے بجائے آپس میں ہی اُلجھ رہی ہیں اور ٹائم پاس کرنے کے لئے اپنی اپنی ڈفلی اپنااپناراگ بجارہی ہیںجبکہ اِنہیں یہ بات اچھی طرح سے معلوم ہے کہ کراچی میں موسمی تبدیلی کی وجہ سے ہزاروں میں ہونے والی ہلاکتوں کی اصل ذمہ دار ” کے الیکٹرک “ ہے مگر پھر بھی پتہ نہیں کیوں کوئی کے الیکٹرک کے خلاف کچھ کرنے سے قاصر ہے ..؟؟۔

Azam Azim Azam

Azam Azim Azam

تحریر : محمداعظم عظیم اعظم
azamazimazam@gmail.com