کراچی : شاہ فیصل زون بلدیہ کورنگی کے تحت شب برات کے حوالے سے قبرستانوں ،عباد گاہوں اور محافل کی اجتماع گاہوں پر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے انتظامات مکمل کرلئے گئے شاہ فیصل زون کی جانب سے عوامی سہولت کے لئے قبرستانوں کے باہر استقبالیہ ،سبیل اور میڈیکل ایڈ کیمپ قائم کردیئے گئے ہیں ایڈمنسٹریٹر ومیونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی کی ہدایت پر شاہ فیصل زون نے قبل از وقت قبرستانوں سے خار دار جھاڑیوں کی کٹائی ،صفائی وستھرائی کے انتظامات کو یقینی بنا کر روشنی کے فراہمی کے حوالے سے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔
قبرستانوں میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی کے لئے اسٹینڈ بائی جنریٹر لگائے گئے ہیں تاکہ اپنے پیاروں کے قبروں پر آنے والے زائرین کو کسی بھی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عمران اسلم اور میونسپل کمشنر مسرور میمن اور سپر ٹینڈنگ انجینئر محمد سمیع خان کے ہمراہ شب برات کے موقع پر شاہ فیصل زون بلدیہ کورنگی کے تحت قبرستانوں ،عبادت گاہوں اور علاقائی سطح پر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے کئے جانے والے انتظامات کے معائنے کے لئے شاہ فیصل کالونی کا تفصیلی دورہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر شاہ فیصل زون بلدیہ کورنگی کے فوکل پرسن اسلم پرویز اور دیگر محکمہ جاتی سربراہان بھی موجود تھے۔
اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے شب برات کے حوالے سے شاہ فیصل زون کے تحت بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے انتظامات کو سراہا اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے کے الیکٹرک کے سے درخواست کی عبادت گزاروں کی سہولت کو مد نظر رکھتے ہوئے شب برات کی رات لوڈشیڈنگ نہ کی جائے اور بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنا یا جائے رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمدضیاء قادری نے بلدیہ کورنگی کے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ شب برات کے موقع پر قبرستانوں میں جراثیم کش ادویات کا اسپرے بھی انجام دیا جائے ۔قبرستانوں کے دورے کے موقع پر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عمران اسلم اور میونسپل کمشنر مسرور میمن نے کہا کہ شب برات کے موقع پر ضلع کورنگی کے تمام قبرستانوں میں بلدیاتی سہولیات کے حوالے سے مثالی انتظامات انجام دیئے گئے ہیں انہوں نے بتا یا کہ ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ کراچی کی ہدایت کی روشنی میں شب برات کے موقع پر زائرین قبرستان کو سہولت کی فراہمی کے لئے استقبالیہ ،سبیل اور فوری طبی امداد ی کیمپ قائم کردیئے گئے ہیںاس موقع پر ایڈمنسٹریٹر اور میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی نے کہاکہ شب برات کے موقع پر ضلع کورنگی میں بلدیاتی سہولیات کے حوالے سے مثالی انتظامات حق پرست اراکین اسمبلی کے تعاون اور باہمی مشاورت کے ساتھ انجام دیئے گئے ہیں۔