کراچی: کے الیکٹرک اوروبلنگ کے نام پر عوام کے خون پسینے کی کمائی پر ڈاکہ ڈالنا بند کرے ، کیونکہ میٹر ریڈنگ کیلئے کوئی نہیں آتا جبکہ کے الیکٹرک کی جانب سے اضافی بل بھیجنے کا سلسلہ جاری ہے۔
یہ بات سائبان سٹیزن کمیونٹی بورڈ کے چیئر مین عالم علی اور یوسی 4 مجید کالونی کے چیئر مین فیروز خان نے شہریوں کے وفد سے دوران گفتگو کہی۔ انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک یوسی 4 کے شہریوں کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک بند کرے اور عوامی شکایات دور کرے اگر ایسا نہیں کیا گیا۔
تو ہم عوام کے ساتھ مل کے الیکٹرک انتظامیہ کے خلاف احتجاجی تحریک کا آغاز کریں گے۔