کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں بجلی کے زائد بلوں کے خلاف شہریوں نے احتجاج شروع کردیا، کراچی کے علاقے لیاری بہار کالونی کے رہائشی ڈرائیور مجاہد حسین نے اپنے بچوں کے ہمراہ کراچی پریس کلب کے باہر احتجاج کیا اور کے الیکٹر ک کے خلاف نعرے بازی کی۔ مجاہد حسین کے مطابق اس کا ہر ماہ 1 ہزار روپے کا بل آتا ہے
لیکن اس با رکے الیکٹرک نے اسے 7 ہزار روپے کا بل بھیج دیا جو اس کی کل تنخواہ کے برابر ہے، مجاہد حسین کا کہنا ہے کہ اگر بل جمع کرادوں تو مہینہ کیسے گزرے گا۔ مجاہد کے مطابق کے الیکٹرک کے تمام دفاتر کے چکر لگانے کے بعد اس نے مایوس ہوکر احتجاج کا فیصلہ کیا، علاقے میں روزانہ سات تا آٹھ گھنٹے لوڈشیڈنگ ہوتی ہے اس کے باوجود ہزاروں روپے بل بھیجا جارہا ہے۔