برلن (جیوڈیسک) بجلی سے توانائی حاصل کرتے ہوئے چلنے والی گاڑیاں ہوئیں اب ماضی کا قصہ بن گئی ہیں کیونکہ اب ایسا جہاز بھی تیار کر لیا گیا ہے جو بجلی سے طاقت حاصل کرتے ہوئے ہوا میں اڑان بھرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
دنیا کے پہلے پروٹو ٹائپ الیکٹرک جہاز کی کامیاب آزمائشی پروازعمل میں لائی گئی۔ دو نشستوں پر مشتمل یہ جہاز 9.5 میٹر لمبائی کا حامل ہے اور 550 کلو گرام وزنی ہے جسے 60 کلو واٹس کی دو طاقتور الیکٹرک بیڑیوں کے ذریعے توانائی فراہم کی جاتی ہے۔ ماہر انجینئرز نے اس جدید الیکڑک جہاز کی آزمائش کے دوران جیسے ہی اسے فضا میں اڑایا تو تقریباً آدھے گھنٹے تک 110 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے جہاز ہوا میں اڑتا رہا۔