اسلام آباد (جیوڈیسک) نیشنل پاور کنٹرول سینٹر کی جانب سے کے۔الیکٹرک کو 650 میگاواٹ بجلی فراہم کرنے کا معاہدہ آج رات 12 بجے ختم ہورہا ہے۔
اس معاہدے میں توسیع کی جائے گی یاا نہیں؟وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی کہتے ہیں کہ فیصلہ عوامی مفاد میں کیا جائے گا۔کے الیکٹرک کے ساتھ بجلی فراہمی کا 5 سالہ معاہدہ آج رات 12 بجےختم ہو جائے گا۔
ذرائع کے مطابق نیشنل پاور کنٹرول سینٹر نے وزارت پانی و بجلی کو خط لکھ کر پوچھا ہے کہ 25 جنوری کے بعد کے۔الیکٹرک کو 650 میگاواٹ بجلی دینی ہے یا نہیں ؟؟وفاقی حکومت نے خط کا جواب نہ دیا تو کے الیکٹرک کو بجلی کی سپلائی بند ہو جائے گی۔
نیشنل پاور کنٹرول سینٹر معاہدے کی مدت سے ایک سیکنڈ بھی اوپر بجلی نہیں دے سکتا۔ اس حوالے سے وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی کا کہنا ہے کہ جو فیصلہ بھی ہو، وہ عوامی مفاد میں کیا جائے گا ۔ اگر کے۔ الیکٹرک اپنے پاور پلانٹس بھی چلائے تو معاملات بیٹھ کر حل کر لیں گے۔