اسلام آباد (جیوڈیسک) نیپرا نے کے الیکٹرک کے ٹیرف میں 1 روپے 23 پیسے فی یونٹ کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، نوٹیفکیشن دسمبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں جاری کیا گیا ہے، اپریل کے بلوں میں ملک بھر کے صارفین کو 13 ارب روپے کا ریلیف ملے گا۔
نیپرا کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی کے علاوہ دیگر صارفین کیلئے بجلی 2 روپے 8 پیسے فی یونٹ سستی کی گئی ہے۔
تقسیم کار کمپنیوں کی بجلی جنوری کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں سستی کی گئی۔ اپریل کے بلوں میں ملک بھر کے صارفین کو 13 ارب روپے کا ریلیف ملے گا۔ 50 یونٹ استعمال کرنے والے گھریلو صارفین پر کمی کا اطلاق نہیں ہو گا۔