کے الیکٹرک صارفین کیلئے فی یونٹ بجلی کی قیمت میں 81 پیسے کا اضافہ

Electricity

Electricity

کراچی (جیوڈیسک) نیپرا نے کے الیکٹرک صارفین کے لئے بجلی 81 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔

ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق جنوری کے مہینے میں نیشنل گرڈ سے خریدی گئی بجلی مہنگی پڑی اس لئے بجلی کی قیمت میں 81 پیسے فی یونٹ اضافہ جنوری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا جس کا اطلاق آئندہ ماہ کے بل میں ہو گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز نیپرا کی جانب سے سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست پر 50 یونٹ سے کم بجلی استعمال کرنے والوں اور کے الیکٹرک کے صارفین کے علاوہ تمام صارفین کے لئے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 2 روپے 8 پیسے کمی کی منظوری دی گئی تھی۔