بجلی کی 18،18 گھنٹے لوڈ شیڈ نگ، پانی بھی نایاب ہونے لگا

Load Shedding

Load Shedding

اسلام آباد(جیوڈیسک)بجلی کی لوڈ شیڈ نگ کا مسئلہ بدستور برقرار ہے۔ شہری علاقوں میں بھی مسلسل کئی کئی گھنٹے بجلی کی بندش معمول بن گئی۔ذرائع کے مطابق بجلی کا شارٹ فال چار ہزار دو سو میگاواٹ تک ہے اور بجلی کی پیداوار بڑھانے کے لیے حکومتی اقدامات کامیاب نہیں ہو پارہے۔

جس سے لوڈ شیڈ نگ کے دوارنیہ میں کمی نہیں ہورہی اور غیر اعلانیہ بندش کا سلسلہ طویل ہوتا جا رہا ہے۔ ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کی بجائے اسلام کے مرکزی پاور کنٹرول سنٹر سے بجلی کی بندش کی جا رہی ہے۔

شہری علاقوں میں چودہ اور دیہی علاقوں میں اٹھارہ گھنٹے تک لوڈ شیڈ نگ کی جا رہی ہے۔ طویل وقت کی بندش سے پانی کی عدم دستیابی کی شکایت بھی عام ہو رہی ہے۔