اسلام آباد (جیوڈیسک) سی پی پی اے نے نیپرا سے بجلی 2 روپے 5 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست کر دی ، سماعت 2 جون کو ہوگی۔
نیپرا کے مطابق بجلی کی قیمت میں کمی کی درخواست مارچ کے مہینے کیلئے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ، نیپرا کا کہنا ہے کہ مارچ میں بجلی کی پیداواری لاگت 6 روپے 4 پیسے تھی جبکہ صارفین کو مارچ میں بجلی 8 روپے 9 پیسے میں فروخت کی گئی۔
نیپرا حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ مارچ میں مجموعی طور پر 6 ارب ، 24 کروڑ 40 لاکھ یونٹ فروخت کئے گئے۔ سی پی پی اے کی درخواست پر سماعت 2 جون کو نیپرا ہیڈ کوراٹرز میں ہوگی۔