بجلی کا بحران بے قابو، 12 سے 14 گھنٹے لوڈ شیڈنگ جاری

Electricity

Electricity

کراچی (جیوڈیسک) حکومتی دعوے کے برعکس ملک بھر میں بجلی کے بحران پر قابو نہیں پایا جاسکا ہے۔

اور مختلف شہروں میں 12 سے 14 گھنٹے بجلی کی بندش معمول بن گئی ہے، بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں کمی کے تمام تر سرکاری دعووٴں کے باجود اب بھی شہری علاقوں میں 12 سے 14 گھنٹے اور 14 دیہی علاقوں میں سے 16 گھنٹے بجلی غائب رہتی ہے۔

حیدر آباد اور قریبی علاقوں میں 12 سے 14 گھنٹے بجلی کی بندش سے گھریلو صارفین کے ساتھ تاجروں کو بھی مشکلات کا سامنا ہے، پنجاب بھرمیں لوڈشیڈنگ کے دورانیے میں کوئی کمی نہیں کی گئی ہے۔

اوچ میں گذشتہ روز طوفان سے کئی پول گرنے کے باعث معطل ہونے والی بجلی اب تک بحال نہیں کی جاسکی ہے۔ بلوچستان کے بیشترعلاقوں میں صرف 7 سے 8 گھنٹے ہی بجلی دستیاب ہونے سے پینے کے پانی کا بحران پیدا ہو گیا ہے۔ خیبر پختونخوا میں بھی 10 سے 12 گھنٹے لوڈشیڈنگ معمول ہے۔