بجلی کے بلوں میں ہوشربا اضافہ ‘ متاثرین سیلاب سراپا احتجاج

Bills

Bills

کنجوانی (جیوڈیسک) بجلی کے بلوں میں ہوشربااضافے پر متاثرین سیلاب سراپا احتجاج بن گئے۔ تفصیلات کے مطابق دریائے راوی کے کنارے واقع موضع شیرازہ‘ جموں کا ٹھٹھہ‘ ٹھٹھہ دوکہ‘ ٹھٹھہ چونیاں سمیت سیلاب سے متاثر ہونے والے دیگر دیہات کے سینکڑوں متاثرین نے بجلی کے بلوں میں بے پناہ اضافے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے۔

دریائے راوی میں پانی کی آمد سے ان کی فصلیں تباہ ہو گئیں جس سے ان کو کروڑوں روپے کا نقصان ہواہے جبکہ بجلی کے بھاری بلوں نے ان کو نئی پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے۔ متاثرین نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے بل معاف کرنے کا مطالبہ کیاہے۔