بجلی کے زائد بلوں سے متعلق آڈٹ رپورٹ وزیر اعظم نے غیر تسلی بخش قرار دیدی

Federal Cabinet Meeting

Federal Cabinet Meeting

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس میں پیش کی گئی۔ آڈٹ رپورٹ پر وزیر اعظم نے عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے اور دوبادہ رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

وزیر اعظم نے کہا ہے کہ اوور بلنگ کا معاملہ سنجیدہ نوعیت کا ہے۔ اگر عوام پر بوجھ ڈالا گیا ہے تو اسکا ازالہ ہونا چاہئے۔ وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلا س میں تین وزارتوں پٹرولیم، ریلوے اور منصوبہ بندی و ترقی کی کارکردگی کاجائزہ لیاجا رہا ہے۔

بجلی کی اووربلنگ سے متعلق آڈٹ رپورٹ بھی اجلاس میں پیش کی گئی۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے اوور بلنگ سے متعلق آڈٹ رپورٹ عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آڈٹ رپورٹ تسلی بخش نہیں اور بلنگ کا معاملہ سنجیدہ نوعیت کا ہے۔ اگر عوام پر بوجھ ڈالا گیا ہے تو اسکا ازالہ ہونا چاہئے۔

عوام کے مفادات کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے،جسے ہر صورت پورا کریں گے۔ وفاقی وزراء نے بھی اوور بلنگ کے معاملے پر تشویش کا اظہار کیا۔ وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اوور بلنگ کے معاملے میں تمام معاملات کو سامنے رکھ رہے ہیں۔ا گر کوئی کوتاہی ہوئی ہے تو ذمہ داروں کا تعین کیا جائے گا۔