لاہور(جیوڈیسک) بجلی بحران کے معاملہ پر جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کیلیے لاہورہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔درخواست گزار کے وکیل اظہر صدیق کی جانب سے دائر کی جانیوالی درخواست میں موقف اختیار کیاگیاکہ تمام پرائیوٹ بجلی کمپنیوں کوختم کرکے واپڈا کو فوری بحال کیاجائے۔
بجلی بحران مصنوعی ہے چند لوگ ذاتی مقاصد کیلیے یہ اقدام کررہے ہیں لہذا اس معاملہ پر جوڈیشل کمیشن تشکیل دیکر ذمہ داروں کا تعین کیاجائے تاکہ انہیں کیفر کردار تک پہنچایاجاسکے۔