اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد وزیراعظم میاں محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ بجلی بحران کے باعث عام آدمی سخت مشکلات سے دوچار ہے، اس کا واحد اور فوری حل متبادل ذرائع سے بجلی کی پیداوار میں اضافہ ہے۔
یوں ضرورت سے زیادہ بجلی پیداکی جا سکتی ہے۔ پرائم منسٹر آفس میں وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں وزارت پانی وبجلی اور دیگر اسٹیک ہولڈرز نے سولر انرجی کے لیے غیرملکی کمپنیوں کے اشتراک سے نئے منصوبے لگانے سے متعلق بریفننگ دی۔
کوئلہ سے بجلی پیدا کرنے کے بارے میں مختلف منصوبوں پر بھی غور کیاگیا۔اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ غیرملکی کمپنیوں کوفوری طور پر منصوبے شروع کرنے کا کہا گیا ہے۔ وزیراعظم نے وزارت پانی وبجلی کو لائن لا سز کم کرنے، صوبوں اور بڑے اداروں سے طویل عرصے سے واجب الادا بلوں کی وصولیاں تیز کرنے کی ہدایت کی۔