بجلی صارفین کو 3 روپے فی یونٹ تک ریلیف ملنے کی توقع

NEPRA

NEPRA

اسلام آباد (جیوڈیسک) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) تقسیم کارکمپنمیوں کی طرف سے دی گئی درخواستوں پررواں ماہ کے اختتام تک اپ فرنٹ ٹیرف کا تعین کرے گا۔

نیپرا ذرائع کے مطابق ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہونے والی حالیہ کمی اورپیداوار میں اضافے کے باعث ملک بھرکے بجلی صارفین کو3روپے فی یونٹ تک کا ریلیف ملنے کی توقع ہے۔

نیپرا نے اس حوالے سے اپنی تیاری مکمل کر لی ہے اور آئندہ ہفتے سے مرحلہ وار تمام تقسیم کارکمپنیوں کے اپ فرنٹ ٹیرف کاتعین کردیا جائے گا جبکہ اس سے پہلے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بھی صارفین کو مزید2 سے3 روپے فی یونٹ ریلیف ملنے کا امکان ہے۔

تقسیم کار کمپنیوں کی طرف سے گزشتہ سال اپریل سے اگست کے دوران اپ فرنٹ ٹیرف کی درخواستیں نیپرا کو بھجوا دی گئی تھیں۔