کراچی (جیوڈیسک) سندھ اسمبلی نے طویل دورانیہ کی لوڈ شیڈنگ اور وفاق کے نامناسب رویے کے خلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی۔ وزیر اعلٰی سندھ سید قائم علی شاہ کا کہنا ہے صوبے کی بجلی منقطع کرنے میں ڈکٹیٹرشپ والا طریقہ اختیار کیا گیا۔
صوبے میں طویل دورانیے کی لوڈ شیڈنگ اور واجبات کا معاملہ مشترکہ مفادات کونسل میں لے جائیں گے۔ وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا کہ بجلی کے واجبات کے معاملے پر وفاق سے اختلافات ہیں۔ سندھ حکومت اور صوبے کے عوام سے زیادتی کی گئی ہے، بجلی منقطع کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کود وبارخط لکھا ہے۔