بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی کارکردگی رپورٹ جاری

NEPRA

NEPRA

اسلام آباد (جیوڈیسک) نیپرا نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی کار کردگی رپورٹ 2014 جاری کردی۔اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی پہلے جبکہ ” کے الیکٹرک ” دوسرے نمبر آئی۔سکھر الیکٹرک پاورکمپنی کی کارکردگی بد ترین رہی۔

نیپرا کی رپورٹ کے مطابق سال 2013 اور 2014 میں بجلی کی ترسیلی کمپنیوں کو ہونے والے نقصانات ، وصولیاں ، لوڈشیڈنگ اور سسٹم فالٹس جیسے مختلف عوامل کو مد نظر رکھ کر کارکردگی کاجائزہ لیا گیا۔9 تقسیم کارکمپنیوں میںسکھر الیکٹرک سپلائی کارکردگی کے لحاظ سے سب سے آخری نمبر پر آئی۔

اس کے علاوہ سال 2013 اور 2014 کے دوران آئیسکو ،کیپکو، گیپکو، فیسکو، لیسکو، میپکو، کیسکو اور بحریہ ٹاؤن پرائیوٹ لمیٹڈ کے نقصانات کم ہونے کی بجائے بڑھے اور کیسکواور حیسکوکی وصولیاں 13-2012 کے مقابلے میں کم رہیں آئیسکو ، فیسکو اور بحریہ ٹاؤن پرائیویٹ لمیٹڈ کی وصولیاں 100 فیصد سے بھی تجاوز کر گئیں۔وجہ اوور بلنگ ہے یا پھر بقایا جات کی وصولیاں معاملے کا جائزہ لیا جائے گا۔