بجلی کی تقسیم کا نظام بہتر بنانے کیلئے عالمی بینک سے 50 کروڑ ڈالر ملنے کا امکان

The World Bank

The World Bank

اسلام آباد (جیوڈیسک) ملک میں بجلی کی تقسیم کانظام بہتر بنانے کیلئے عالمی بینک کی جانب سے 50 کروڑ ڈالر قرض ملنے کی توقع ہے عالمی بینک کے مطابق پاکستانی حکومت اور عالمی بینک مشترکہ پالیسی پر کام کر رہے ہیں جس کے تحت ملک میں بجلی کے ترسیلی نظام کو بہتر بناکر نقصانات کو کم کیا جائے گا۔

اس منصوبے کیلئے عالمی بینک کی جانب سے 50 کروڑ ڈالر فراہم کیئے جائینگے جس کی منظوری کیلئے ورلڈ بینک کے ایگزیکٹو بورڈ آف ڈائریکٹر ز کا اجلاس مئی میں ہوگا۔ ماہرین کے مطابق بجلی کی ترسیل میں ہونے والے نقصانات کم ہونے سے حکومت پر سے سبسڈی کا بوجھ بھی کم ہوگا اور بجلی کے نرخوں میں بھی کمی واقع ہو سکتی ہے۔