اسلام آباد (جیوڈیسک) حکومت نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے بورڈ آف ڈائریکٹرز تحلیل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ وزارت پانی و بجلی نے وزیر اعظم کو سمری ارسال کر دی اسلام آباد پانی و بجلی کی وزارت نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے بورڈ آف ڈائریکٹرز تحلیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
جس کے لئے سمری وزیر اعظم کو بھجوا دی گئی ہے۔ سمری کے مطابق موجودہ بورڈ آف ڈائریکٹرز سابق دور حکومت میں سیاسی بنیادوں پر تشکیل دیئے گئے تھے۔ وزیر اعظم کی منظوری کے بعد بجلی کی 9 تقسیم کار کمپنیوں کے بورڈ آف ڈائریکٹرز جلد تحلیل کر دیئے جائیں گے۔