اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہو سکتا ہے کہ گھریلو صارفین کے بجلی کے نرخ نہ بڑھائے جائیں۔ ذرائع کے پروگرام “مالک ایٹ 8″میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ کہ بجلی تقسیم کار کمپنیوں میں کرپشن بہت زیادہ ہے۔
اہلکار پیسے لے کر بجلی ملوں کو دے دیتے ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ نندی پور پراجیکٹ میں تاخیر کے ذمہ دار وزارت قانون کے اعلی عہدیداران کے خلاف کارروائی کی جائیگی۔