بجلی مہنگی کر کے بوجھ امیر پر ڈالا جائے گا، وفاقی وزیر پانی و بجلی

Federal Minister

Federal Minister

اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ بجلی مہنگی کر کے اس کابوجھ غریب کی بجائے امیر پر ڈالاجائے گا، بھارت سے 500 سے 2000 میگاواٹ بجلی کی درآمد کیلئے بات چیت جاری ہے۔ وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف نے اسلام آباد میں پاور سیکٹر اصلاحات پر قومی کانفرنس سے خطاب میں کہاہے۔

بھارت سے ایل این جی درآمد کیلئے بھی بات چیت جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی این جی سیکٹر کو یومیہ 40 سے50 کروڑ مکعب فٹ گیس دینا برداشت نہیں کرسکتے، نہ ہی فرٹیلائزر سیکٹر کو موجودہ قیمت پر گیس دینا ممکن ہے، اس پر نظر ثانی ہوگی۔ خواجہ آصف نے کہاکہ 10 کروڑ روپے کی رشوت کیلئے نندی پور پاور منصوبے کو تاخیر کا شکار کیا گیا جس سے ملک کو سالانہ 113 ارب روپے کا نقصان پہنچا۔