بجلی اور گیس کی اندھی لوڈ شیڈنگ نے زندگی مفلوج کر کے رکھ دی ہے۔ حاجی ملک ذوالفقار

Gujarat

Gujarat

گجرات: ممتاز صنعت کار فونڈرز گروپ کے راہنما حاجی ملک ذوالفقار احمد اعوان چیف ایگزیکٹو گولڈن سٹار فین نے کہا ہے کہ بجلی اور گیس کی اندھی لوڈ شیڈنگ نے زندگی مفلوج کر کے رکھ دی ہے صنعت و حرفت کا پہیہ جام ہو گیا ہے مزدور اور محنت کش دو وقت کی روٹی کو ترس گئے ہیں حکومت کی غیر حقیقت پسندانہ پالیسیوں نے پوری قوم کی زندگی اجیرن کر دی ہے۔

امن و امان کی صورت حال بد سے بد تر ہو چکی ہے حکمران طبقہ عوام کو بھول چکا ہے بجلی و گیس کی سپلائی نہ ہونے کے برابر ہونے کے باوجود بلوں اور ٹیکسوں کی بھر مار ہے حکمران توانائی بحران پر قابو پانے امان و امان کی صورت حال بہتر بنانے کے تمام دعوئوں میں بری طرح ناکام ہو چکے ہیں حکمران اپنے چہیتوں کو نوازنے اور اپنے اخراجات پورے کرنے کیلئے قومی اثاثوں کی اونے پونے داموں میں نیلامی کر رہے ہیں کوئی ملک و قوم کا خیر خواہ حکمران ایسی پالیسی نہیں اپنا سکتا حکمران عوام دشمن پالیسیاں ترک کر دیں اور توانائی بحران فوری حل کرنے کیلئے اقدامات کریں۔