اسلام آباد (جیو ڈیسک) عوام پر بجلی گرانے اور مہنگی گیس سے جلانے کی تیاری جاری ہے۔ پی آئی اے اور پاکستان اسٹیل کی بولی بھی لگے گی۔ حکومت نے عالمی مالیاتی فنڈ کو زبان دیدی۔
آئی ایم ایف کی جائزہ رپورٹ کے مطابق پاکستان نے آئندہ دو ماہ کے اندر بجلی اور گیس کے نرخ بڑھانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ درآمدی گیس کی اضافی قیمت کی پائی پائی بھی عوام سے وصول کی جائےگی۔ بجلی کی سبسڈی میں 110 ارب روپے کمی ہو گی۔ حکومتی دعوؤں کے برعکس لوڈ شیڈنگ کا عذاب فوری ختم ہونے کی کوئی امید نہیں۔
رپورٹ کے مطابق بجلی فراہم کرنے والی کمپنیوں کے اب صرف شیئرز عوام کو فروخت ہوںگے۔ پی آئی اے کے 49 فی صد حصص بیچے جائیں گے۔ پاکستان اسٹیل کی فروخت کا طریقہ کار کابینہ کی نجکاری کمیٹی طے کریگی۔