بجلی و گیس کی قیمتوں میں کمی قابل تحسین مگر انتخابی تکنیک ہے‘ امیر پٹی

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) حکومت کی جانب سے پٹرول و بجلی کی قیمتوں میںکمی اور ان قیمتوں کو مزید نیچے لانے کے رجحان کے ساتھ گیس کی قیمتوں میںبھی کمی کا امکان قوم کیلئے خوش کن و خوش آئند ہونے کے ساتھ اس بات کا ثبوت بھی ہے کہ حکمران چاہیں تو عوام کو مہنگائی کے عذاب سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔

مگر استحصال پسند حکمرانوں کے مفادات کی وجہ سے ملک وقوم طویل عرصہ سے مہنگائی ‘مسائل اور مصائب و بحرانوں سے دوچار ہیںجس کی وجہ اقتدار پر مسلط استحصالی ٹولے کی کرپشن و کمیشن اور اس کرپشن کو تحفظ دینے والا وہ انتظامی نظام و ڈھانچہ ہے جسے تبدیل کئے بنا ¿ نہ تو کرپشن و کمیشن سے نجات ممکن ہے اور نہ ہی ملک و قوم کو خوشحال ‘ ترقی یافتہ اور مستحکم بنایا جاسکتا ہے۔

محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین امیر پٹی نے بجلی و گیس کی قیمتوں میں حالیہ کمی اور مزیدو متوقع کمی کوحکومت مخالف عوامی تحریکوں کے باعث لاحق خطرات کے پیش نظر حکومت بچانے کی کوشش قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہر دور میں ہمیشہ حکومتی مشکلات اور انتخابات کے وقت ہی قیمتوں میں کمی ‘ ترقیاتی منصوبوں کا آغاز و تکمیل‘شاہراہوں وموٹرویز کی تعمیر اور دیگراقدامات کے ذریعے عوام کو ریلیف کی فراہمی قوم کو بیوقوف بناکر ووٹ ‘اقتدار ‘ اختیار اور مزید لوٹ مار کا حق حاصل کرنے کی استحصالی ٹولے کی آزمودہ انتخابی تکنیک ہے۔

مگر محب وطن روشن پاکستان پارٹی اقتدار میں آکر اس روایت کا خاتمہ کرتے ہوئے مقامی خود مختاری کے نفاذ کے ذریعے ملک و قوم کومستحکم ‘ ترقی ‘ تہذیب و تمدن یافتہ اور خوشحال بنانے کے ساتھ آئین و قوانین پر یقینی عملدرآمد کے ذریعے انصاف و مساوات کا اسلامی و فلاحی معاشرہ قائم کرے گی۔