بجلی اور گیس چوری کے خلاف ملک بھر میں انتظامیہ کا کریک ڈان جاری ہے، کریک ڈان میں متعدد غیر قانونی کنکشنز منقطع کر کے چوری میں ملوث افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ اسلام آباد میں ایف آئی اے نے ٹیکسلا کے قریب گیس فیکٹری پر چھاپہ مار کر گیس چوری پکڑ لی اور مالک کو گرفتار کر لیا۔
لاہور میں انتظامیہ نے ہربنس پورہ اور عامر ٹاون میں جعلی مشروب ساز فیکٹری پر چھاپہ مار کر گیس چوری پکڑ لی فیکٹری کو مبینہ طور پر گھریلو میٹر سے گیس فراہم کی جارہی تھی انتظامیہ نیگیس منقطع کر کی فیکٹری کو سیل کر دیا۔ ملتان ٹاسک فورس نے احباب کالونی میں پانچ سوسیزائد گھروں پر چھاپہ مار کر بجلی اور گیس چوری پکڑلی، انتظامیہ کے مطابق گیس اور بجلی چوری کرنے والے رہائشیوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائیگی۔
گجرات میں بھی سوئی گیس عملے کا برتن فیکٹریوں پر چھاپہ، گیس کے متعدد غیر قانونی کنکشن منقطع کر دیئے۔ چنیوٹ میں سوئی گیس مانیٹرنگ ٹیم اور اسسٹنٹ کمشنر کا چھاپہ مین پائپ لائن سے کروڑں روپے کی گیس چوری کرنیو الے مجرم کو گرفتار کر لیا گیا.