لاہور (جیوڈیسک) پنجاب کے وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پنجاب میں بجلی اور گیس چوروں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری ہے۔
توانائی بحرن سے نکلنے کے لیے روایتی کے ساتھ متبادل ذرائع پر بھی کام کررہے ہیں۔ لاہور میں ایریکس کمپنی کے نائب صدر اینڈریا پیٹی کی قیادت میں وفد نے وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کی۔
محمد شہبازشریف نے کہا کہ متعدد غیر ملکی کمپنیوں کے ساتھ توانائی سیکٹر میں تعاون کے معاہدے کیے گئے ہیں۔ حکومت توانائی بحران سے نمٹنے کے لیے موٴثر اقدامات کررہی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ توانائی سیکٹرسے وابستہ اداروں کی استعداد کار میں اضافہ وقت کی ضرورت ہے۔