بجلی کے زیادہ وولٹیج کی وجہ سے درجنوں گھروں کے میٹر و قیمتی اشیا جل گئی
Posted on March 5, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز
مصطفی آباد/للیانی: بجلی کے زیادہ وولٹیج کی وجہ سے درجنوں گھروں کے میٹر و قیمتی اشیا جل گئی، مہر منیر کا میٹر ، فریج، ستار کے میٹر کو آگ لگ گئی، اعلی حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات بجلی کے زیادہ وولٹیج آنے کی وجہ سے لاری اڈا مصطفی آباد اور محلہ باغیچی میں ایک درجن کے قریب گھروں کے میٹر جل گئے۔
جبکہ متعدد گھروں کی الیکٹرنگ اشیاء فریج، میٹر، انر جی سیور، بلب، استریاں ودیگر قیمتی اشیاء جل کر خاک بن گئی، اہلیان علاقہ کی بڑی تعداد نے غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com