بجلی کا طویل بریک ڈاؤن سے کاروبار زندگی معطل ہو کر رہ گئی

Wazirabad

Wazirabad

وزیرآباد (تحصیل رپورٹر) بجلی کا طویل بریک ڈاؤن وزیرآباد اور گکھڑ گرڈ اسٹیشن سمیت دیگر علاقوں میں بجلی بند کاروبار زندگی معطل ہوکر رہ گیا۔ نمازوں کے اوقات میں نمازیوں کو شدید پریشانی کاسامنا، حکومت ناکام ہوگئی ہے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے بجلی بند کرنے کا مقصد عمران خان کا پیغام عوام تک پہنچنے سے روکنا ہے۔ تحریک انصاف کے رہنمائوں کا الزام۔

جمعہ کے روز دن گیارہ بجے بجلی بند ہوئی اور شام 6بجے تک شہر کے کسی بھی علاقہ میں بجلی بحال نہ ہوسکی ہے بجلی کی طویل بندش کی وجہ سے نظام زندگی معطل ہوکررہ گیا، شہر کے کارخانے اچانک بجلی کی بندش کی وجہ سے متبادل سسٹم کا بندوبست نہ کر سکے اور کارخانوں میں کام کرنے والے مزدور ہاتھ پر ہاتھ دھرے بجلی آنے کا انتظار کرتے رہے۔

مگر 7گھنٹے سے زائد کا عرصہ گزرنے کے باوجود بجلی بحال نہ ہوسکی جس کی وجہ سے مزدوروں کو دیہاڑی سے محروم ہونا پڑا۔ دوسری طرف فوٹو اسٹیٹ مشین اور دیگر کاروبار کرنے والوں کو بھی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔شہر اور گردونواح کے تمام علاقے اور دیہاتوں میں بجلی منقطع رہنے سے ہر طبقہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کو پریشانی کا سامنا رہا۔

تحریک انصاف کے مقامی رہنمائوں نے الزام لگایا کہ حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے حکومتی ناکامی کا یہ ثبوت ہے کہ عمران خان کی مقبولیت سے خوفزدہ ہوکر بجلی بند کردی گئی۔ شہریوں نے بجلی کی طویل بندش پر دن بھر احتجاج کیا اور حکومت کو کوستے رہے۔