بجلی 2 روپے 24 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا نوٹی فکیشن جاری

Electricity

Electricity

اسلام آباد (جیوڈیسک) نیپرا نے ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کی درخواست پر بجلی 2 روپے 24 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا تاہم اس کا اطلاق پچاس یونٹ ماہانہ استعمال کرنے والوں، کراچی الیکٹرک اور پیسکو صارفین پر نہیں ہوگا۔

بجلی کی قیمتوں میں اضافہ جنوری کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا ہے۔ جو تقسیم کار کمپنیاں اپنے صارفین سے آئندہ ماہ ملنے والے بلوں میں وصولی کریں گی۔ بجلی کی نرخوں میں اضافے کا اطلاق پچاس یونٹ ماہانہ استعمال کرنے والے گھریلو صارفین پر نہیں ہوگا۔ اس کے علاوہ کراچی الیکٹرک اور پیسکو کے صارفین بھی اس اضافے سے مستثنیٰ ہوں گے۔