مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 12/4/2015

Electricity

Electricity

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) بجلی کی لٹکتی تاریں کسی بھی حادثہ کا سبب بن سکتی ہیں، کھمبے کو فوری سیدھا کرکے تاریں درست کی جائیں، سہراب خاں کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق مصطفی آباد کے نواحی گائوں کھارا میں سہراب خاں میئو کے گھر قریب کھمبا ٹریکٹر لگنے سے گرنے کے قریب پہنچا چکا ہے جس کی وجہ سے بجلی کی تاریں اس کے گھر کے درمیان سے انتہائی نچلی سطح پر پہنچ چکی ہیں، سہراب خاں کے مطابق محکمہ کو متعدد بار شکایات کر چکے ہیں لیکن ابھی تک کوئی نوٹس نہیں لیا گیا، گھر میں کمسن بچے ہونے کی وجہ سے مجھے سخت پریشانی کا سامنا ہے، اگر کوئی بھی حادثہ رونما ہو گیا تو اس کا ذمہ دار ایس ڈی او واپڈا ہو گا، میں واپڈا کے اعلی حکام سے اپیل کرتا ہوں کہ میرے گھر کے سامنے موجود کھمبا فوری سیدھا کیا جائے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مصطفی آباد/للیانی(محمد عمران سلفی سے)عارف میموریل ہسپتال میں ہونٹ و تالو کٹے بچوں کے فری آپریش کا سلسلہ جاری، اب تک 5ہزار بچوں کے فری آپریشن مکمل کئے جا چکے ہیں، ہسپتال کی انتظامیہ ملک کے مختلف شہروں میں کیمپ لگا کر بچوں کو چیک آپ کرکے انہیں ہسپتال کی طرف سے مہیا کی گئی ٹرانسپورٹ پر لایا جاتا ہے اور آپریشن، ادویات ، رہائش اور کھانا بھی فری دیا جاتا ہے، ہسپتال کے قیام کا مقصد دکھی انسانیت کی خدمت ہے، ڈاکٹر AJاحمد جمال انور صمدانی، تفصیلات کے مطابق عارف میموریل ہسپتال میںگزشتہ پانچ سال سے ہونٹ و تالو کٹے بچوں کے فری آپریش کا سلسلہ جاری ہے، ہسپتال میں ہر جمعرات، جمعہ اور ہفتہ آپریشن کئے جاتے ہیں، میڈیکل ڈاریکٹر عارف میموریل ہسپتال ڈاکٹر AJاحمد جمال انور صمدانی نے صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی(رجسٹرڈ) محمد عمران سلفی کو دئیے گئے ایک خصوصی انٹر ویو میں کہا کہ عارف میموریل ہسپتال کے قیام کا مقصد دکھی انسانیت کی خدمت ہے، جس میں مریض سے بیڈ چارجزوصول نہیں جاتے، دکھی انسانیت کے خدمت کے تحت ہی سمائل ٹرین این جی اوز کے تعاون سے 2011سے ہم ہونٹ اور تالو کٹے بچوںکا مکمل فری آپریشن کر رہے ہیں، ہر ہفتہ بدھ کو مریض داخل ہوتا ہے جمعرات جمعہ اور ہفتہ تین آپریشن کیا جاتا ہے، اب تک پانچ ہزار تک بچوں کے کامیاب آپریشن ہو چکے ہیں مزید کا سلسلہ ابھی جاری ہے، ہسپتال انتظامیہ ملک کے مختلف علاقوں میں کیمپ لگا کر بچوں کا چیک اپ کرکے ہسپتال کی طرف سے مہیا کی گئی ٹرانسپورٹ کے ذریعہ ہسپتال لایا جاتا ہے ، بٹ گرام،ایبٹ آباد، شمالی علاقہ جات، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، اوکاڑہ، بہاولپور ودیگر مقامات میں کیمپ لگائے جا چکے ہیں، پروفیسر افضل شیخ ودیگر سنیئر ڈاکٹروں کی ٹیم بچوں کے آپریشن کرنے میں مصروف ہے، آج تک کوئی آپریشن خراب نہیں ہوا، اگر یہی آپریشن کسی اور پرائیوٹ ہسپتال میں کیا جائے تو 40سے 80ہزار روپے اخراجات وصول کئے جائیںگے، پروفیسر ڈاکٹر محمد افضل شیخ ماہر امراض بچہ سرجری نے کہا کہ ہم ہونٹ اور تالو کٹے ان بچوں کے آپریشن کرتے ہیں جن کے پرائشی طور پر ہونٹ اور تالو کٹے ہوتے ہیں، میں خود مختلف علاقوں میں جا کر کیمپ لگاتا ہوں یا اپنا کوئی ڈاکٹر بھیجتا ہوں، جنہیں ہسپتال میں لاکر کامیاب آپریشن کے بعد واپس بھیج دیا جاتا ہے، جس مرض کی وجوحات مروثی کے علاقہ دوران حمل غیر ضروری ادویات، ایکسرے، پاکستان بھرمیں سب سے زیادہ بچے پہاڑے علاقوں سے آتے ہیں، جہاں علاج معالجہ کا نہ ہونا سب سے بڑی وجہ ہے،پہاڑی علاقوں سے تو بچوں کے علاوہ بڑی عمر کے افراد بھی آتے ہیں، گزشتہ پانچ سال سے بچوں کے فری آپریشن کرنے میں مصروف ہوں، ہونٹ اور تالوں کٹے بچوں کی پیدائش میں کمی کیلئے ایسے بچوں کی شادیاں خاندان سے باہر کریں، کیونکہ مروثی جراسیم سب سے بڑی وجہ ہے،پروفیسر ڈاکٹر فرخ محمود پلاسٹک سرجن نے کہا کہ مرض کی وجوہات خاندانی ہیں ، دوران حمل ماں میں خون کی کمی، مرگی کے مرض کی شکار ماں جو دوران حمل دوا استعمال کرے، اگر ماں شراب کی عادی ہو سگریٹ یا دیگر کسی نشہ میں مبتلا ہو تو بچے ہونٹ اور تالو کٹے پیدا ہوتے ہیں، خوراک اور خون کی کمی بھی مرض کا سبب بن سکتی ہے،حاملہ خواتین خوراک میں بہتری اور خون کی کمی دور اور کزن کی بجائے خاندان سے باہر شادیاں کرکے اس مرض کو کنٹرول کیا جس سکتا ہے، پہاڑی علاقوں سے مریضوں میں اضافہ کی وجہ بنیادی سہولیات کا نہ ہونا ہے، پہاڑی علاقوں سے اکثر نوجوان اور بوڑھے افراد بھی ہونٹ اور تالو کٹے کے آپریشن کیلئے آتے ہیں،سمائل ٹرین این جی او کے تعاون سے پروفیسر ڈاکٹر محمد افضل شیخ ماہر امراض بچہ سرجری،پروفیسرپروفیسر ڈاکٹر فرخ محمودپلاسٹک سرجن، پروفیسر ڈاکٹر فرخ محمود، ڈاکٹر عطالحق، ڈاکٹر اسلم رائو، اکٹر نبیلہ طلعت،ڈاکٹر طارق سعید، ڈاکٹر سہیل نذیر، ڈاکٹر شہزاد منیر طور، ڈاکٹر علی سبطین حیدر، شاہد خالد، نیلم راٹھور، نبیلہ ناز، شاہد نوید، زاہد محمود، حافظ ظہیر اللہ خان، نگینہ خالد، ضورِ کفل، شاکرہ غلام قادر، عفت یاسمین، شازیہ ارم ودیگر عملہ پر مشتمل ٹیم ہونٹ تالو کٹے بچوں کے آپریشن اور معاونت میں مصروف عمل ہیں،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)تلاش گمشدہ:60سالہ ذہنی معذور شخص چار روز سے لا پتہ، تفصیلات کے مطابق مصطفی آباد للیانی کا رہائشی تاجدین ٹھکیدار کا بھائی ذہنی معذور 60 سالہ بشیر احمد گزشتہ چار روز سے لا پتہ ہے، اگر کسی کو اس کے بارے میں علم ہو یا ان نمبرز پر اطلاع دیں،03027575782, 03008804142،03006592515،

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126