بجلی پیٹرول کی قیمتیں بڑھانے کے باوجود آئی ایم ایف کا پاکستان سے ڈو مور کا مطالبہ

IMF

IMF

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) بجلی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کے باوجود پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے درمیان سمجھوتہ نہ ہو سکا۔

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اقتصادی اور مالیاتی پالیسیوں کی یادداشت پر مفاہمت نہ ہو سکی اور عالمی مالیاتی ادارے نے پاکستان سے ڈو مور کا مطالبہ کر دیا ہے۔

دوسری جانب وزیر خزانہ شوکت ترین دورہ امریکا کے دوسرے مرحلے میں نیویارک پہنچ گئے ہیں، اس دورے میں گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر بھی ان کے ساتھ ہیں۔

واضح رہے کہ شوکت ترین کی وزیر خزانہ کی حیثیت سے مدت گزشتہ روز ختم ہو گئی تھی جس کے بعد انہیں مشیر بنائے جانے کے حوالے سے خبریں زیر گردش ہیں۔

حکومت نے گزشتہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے 44 پیسے فی لیٹر تک اضافہ کیا تھا جبکہ اس سے ایک روز قبل بجلی کی قیمتوں میں بھی اضافہ کیا گیا تھا۔