لاہور (جیوڈیسک) لاہور بجلی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے کے خلاف تحریک انصاف تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز پر مظاہرے کرے گی۔ تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجاز چودھری صوبائی دارالحکومت لاہور میں ہونے والے احتجاجی مظاہرے کی قیادت کریں گے۔
لاہور پریس کلب کے باہر تحریک انصاف کے کارکن، عہدیدار اور ارکان اسمبلی احتجاج کریں گے۔ تحریک انصاف کے رہنماوں کا کہنا ہے کہ بجلی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے ملک میں مہنگائی کی نئی لہر پیدا ہو گی۔ حکومت قیمتوں میں حالیہ اضافے کو فوری واپس لے۔
دوسری جانب احتجاجی ریلی کلمہ چوک سے شروع ہوئی جس میں سیکڑوں کارکن شریک تھے۔ شرکا نے بینر اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف نعرے درج تھے۔ مظاہرین سے خطاب میں تحریک انصاف کے رہنماں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کی ذمہ دار وفاقی اور صوبائی دونوں حکومتیں ہیں۔ انہوں نے قیمتوں میں اضافہ فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کیا۔