بجلی کی قیمت میں ڈھائی روپے سے زائد کا اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

NEPRA

NEPRA

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نیپرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 2 روپے 52 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہےکہ ‏بجلی ستمبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی ہے جس کی قیمت میں اضافہ نومبر کے بلوں میں وصول کیا جائے گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ‏اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک اور لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔