بجلی کی قیمت میں 50 پیسے فی یونٹ اضافہ، نیپرا نے منظوری دے دی

Electricity

Electricity

اسلام آباد (جیوڈیسک) ملک بھر کے بجلی صارفین کے لئے بری خبر، نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 50 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی ہے اضافے سے صارفین پر ساڑھے چھ ارب روپے کا بوجھ پڑے گا۔

سی پی پی اے کی جانب سے جون کی فیول ایڈجسٹمنِٹ کی مد میں دائر کی گئی درخواست پر سماعت چئرمین نیپرا طارق سدوزئی کی صدارت میں ہوئی۔ سماعت کے بعد نیپرا اتھارٹی نے بجلی کی قیمت میں 50 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی ہے، اس اضافے سے صارفین سے ساڑھے چھ ارب روپے کا بوجھ پڑے گا۔ یہ رقم صارفین سے جولائی کے بلوں میں وصول کی جائے گی بجلی کی قیمتوں میں اس اضافے کے فیصلے کا اطلاق ُلائف لائن صارفین کے الیکڑک اور زرعی صارفین پرنہیں ہوگا۔

سی پی پی اے نے جون کی فیول کی مد میں 70 پیسے اضافے کی درخواست کی تھی، سی پی پی اے کے مطابق جون میں درآمدی ایل این جی سے 25.18 فیصد بجلی پیدا کی گئی تھی جبکہ ہائیڈل سے 28فیصد بجلی پیدا کی گئی ہے۔