اسلام آباد (جیوڈیسک) وزارت پانی وبجلی نے آئی ایم ایف کی شرط پوری کرتے ہوئے بجلی کے نرخوں میں فی یونٹ تیس پیسے اضافہ کر دیا۔ وزارت پانی و بجلی نے عالمی مالیاتی فنڈ کی شرط پوری کرتے ہوئے بجلی فی یونٹ تیس پیسے مہنگی کردی۔
آئی ایم ایف نے چھ ارب ساٹھ کروڑ ڈالر قرضے سے متعلق چوتھی سہماہی پر نظرثانی کی منظوری کیلئے کڑی شرائط عائد کی ہیں۔ جس میں بجلی کے نرخوں میں سات فیصد اضافہ، اوجی ڈی سی ایل کے دس فیصد حصص کی بین الاقوامی مارکیٹس میں فروخت اور گیس انفرا اسٹرکچر ڈیوپلمنٹ لیوی کا نفاذ شامل ہے۔ واضح رہے کہ حکومت۔
تحریک انصاف اور پی ٹی آئی کے احتجاجی دھرنوں کے باعث بجلی کے نرخوں میں اضافے سے گریزاں ہے جبکہ اوجی ڈی سی ایل کے حصص کی فروخت اور گیس انفرا اسٹرکچر ڈیوپلمنٹ سیس کا نفاذ بھی عدالتوں میں چیلنج ہو چکا ہے۔