اسلام آباد (جیوڈیسک) مہنگائی کی چکی میں پسے عوام پر بجلی کا بم بھی گرا دیا گیا۔ بجلی کے صارفین کے لئے 5 سالہ ٹیرف کی منظوری دے دی گئی۔
نیپرا نے بجلی کی قیمت 3 روپے 90 پیسے فی یونٹ تک بڑھا دی۔ ماہانہ 100 یونٹ استعمال کرنے والوں کے ٹیرف میں 60 پیسے اضافہ کر دیا گیا۔ 200 یونٹ والے صارفین کیلئے بجلی 3 روپے 90 پیسے مہنگی کر دی گئی۔ 300 یونٹ استعمال کرنے والوں کا ٹیرف 1.50 روپے فی یونٹ مہنگا کر دیا گیا۔