اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے عوام کو بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی کڑوی گولی نگلنے کا مشورہ دے دیا۔ کہتے ہیں مریض کے ناراض ہونے کے ڈر سے دوا روکی نہیں جا سکتی۔ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پرویز رشید کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت کی بہتری کیلئے تلخ فیصلے کرنا ہی پڑیں گے۔ ان فیصلوں کا فائدہ مسلم لیگ (ن) کو نہیں بلکہ پاکستان کو ہو گا۔
ان کا کہنا تھا کہ ایسے فیصلوں پر ووٹروں کی ناراضگی کاعلم ہے لیکن قوم کو بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی کڑوی گولی نگلنا ہو گی۔ سستی بجلی پیدا کرنے کیلئے کم سے کم آٹھ سال کا عرصہ درکار ہے۔ وزیر اطلاعات و نشریات کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ تیل سے بجلی کے کارخانے چلانے کی مخالفت کی۔