اسلام آباد (جیوڈیسک) ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی ماہانی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی جا رہی ہے۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے بجلی کی قیمتوں میں کمی سے متعلق سفارشات نیپرا کو بجھوا دیں ہیں۔
سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے اپنی سفارشات میں کہا ہے کہ گزشتہ ماہ 8 ارب 30 کروڑ یونٹ بجلی پیدا ہوئی۔ بجلی کی لاگت 62 ارب 93 کروڑ روپے رہی۔ بجلی کی قیمتوں سے متعلق حتمی فیصلہ 24 جون کو ہو گا۔