بجلی کی قیمتوں میں اکتیس پیسے فی یونٹ کمی کا نوٹی فیکیشن جاری

Power

Power

اسلام آباد (جیوڈیسک) نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں اکتیس پیسے فی یونٹ کمی کا نوٹی فیکیشن جاری کر دیا۔ نیپرا نوٹی فیکیشن کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اکتیس پیسے فی یونٹ کمی کی گئی ہے۔

ٹیرف میں کمی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔ نیپرا کے مطابق ٹیرف میں کمی کا اطلاق آئندہ ماہ کے صارفین کے بلوں پر ہو گا۔ بجلی ٹیرف میں کمی کا فائدہ لائف لائن اور زرعی صارفین پر نہیں ہو گا۔