بجلی کے مسئلے کو عدالت میں لے کر جائیں گے ،جہانداد خان

Electricity

Electricity

پشاور (جیوڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی جہانداد خان نے کہا ہے کہ اگر خیبر پختون خوا کو بجلی میں ان کا حق نہیں ملتا تو وہ سی این جی کیس کی طرح اس مسئلے کو بھی عدالت میں لے کر جائیں گے۔

پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوءے پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی جہانداد خان نے کہا کہ بجلی خیبر پختون خوا میں پیدا کی جاتی ہے مگر خیبر پختون خوا میں ہی اس وقت سب سے زیادہ لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔جس کے باعث عوام کی نظر میں پی ٹی آئی کو بدنام کیا جا رہا ہے ۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ مرکزی حکومت اگر بجلی کی تقسیم بہتر انداز سے نہیں کر سکتی تو وہ بھی خیبر پختون خوا حکومت کے حوالے کریں ۔انہوں نے خبر دار کیا کہ اگر وفاقی حکومت اس مسئلے پر غور نہیں کریں گی تو سی این جی کیس کی طرح بجلی کا حق بھی عدالت کےذریعے حل کریں گے۔