بجلی کی پیداوار: حکومتی دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے

Electricity Production

Electricity Production

بجلی کی پیداروار میں اضافے کے حکومتی دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے اوربجلی کی ریکارڈ پیداوار ایک دن بھی مستحکم نہ رہ سکی۔ ملک میں بجلی کا شارٹ فال ایک بار پھر ساڑھے تین ہزار میگاواٹ ہوگیا۔ لوڈ شیڈنگ کا جن بدستور بے قابو ہے۔ ملک کے بیشتر حصوں میں ابھی بھی سحر اور افطار کے اوقات میں بجلی کی بندش جاری ہے ۔لوڈ شیڈنگ کے خلاف ملتان میں احتجاج کرنے والے مظاہرین نے جلا گھیرا کیا ہے اور بہاولپور جانے والی ٹرین کو احتجاجا کچھ دیر کے لئے روک لیا۔

ملتان میں پچیس جولائی کو جلنے والا ٹرانسفار مراب تک تبدیل نہیں کیا گیا۔ بہاولپور کے کئی علاقوں میں دو روز سے بجلی کی عدم فراہمی کے باعث لوگ پریشا نی کا شکارہیں ۔لاہور میں تیرہ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہورہی ہے جبکہ چھوٹے شہروں اوردیہات میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ سولہ گھنٹے چل رہا ہے۔
کراچی کے بھی کئی علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ نو گھنٹے سے زیادہ ہو گیا ہے۔ میر پو رآزاد کشمیر اور گردو نواح میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا اور لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ سترہ گھنٹے اور دیہاتوں میں اکیس گھنٹوں سے تجاوز کر گیا۔حویلی لکھا کیعلاقے شکور آباد کے قریب ہائی ٹیشن تاروں کو آگ لگ کئی جس کے باعث متعدد علاقوں کی بجلی بند ہے۔