بجلی کی پیداوار بڑھا کرلوڈ شیڈنگ میں کمی لانے کیلئے اقدام

Electricity

Electricity

اسلام آباد (جیوڈیسک) بجلی کی پیداوار بڑھا کر لوڈ شیڈنگ میں کمی لانے کیلئے سوئی ناردرن گیس کمپنی نے ملک بھر میں کھاد فیکٹریوں کوگیس کی فراہمی بند کردی۔

سوئی ناردرن گیس کمپنی کے ترجمان اویس باجوہ کے مطابق یہ اقدام ملک میں لوڈ شیڈنگ کو قابو کرنے کیلئے وزیراعظم کی ہدایت پر کیا گیا، کھاد فیکٹریوں کوگیس کی سپلائی بند کر کے 50 ایم ایم سی ایف ڈی گیس، پاور ہاوٴسز کو فراہم کردی گئی ہے، ترجمان نے مزید بتایا کہ کوٹ ادوپاور ہاوٴس کوبھی گیس کی فراہمی شروع کردی گئی ہے۔